Hot Posts

6/recent/ticker-posts

کروناوائرس: یورپ کا واحد ملک جہاں لاک ڈاؤن نہیں



بیلاروس یورپ کا واحد ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا، صدر لوکاشینکو خود ہاکی کھیل کر خوفزدہ عوا کو تسلی دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق جہاں دنیا کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اور سماجی دوری جیسے اقدامات پر عمل کررہی ہے، وہیں یورپ کی آخری آمرانہ طرز حکومت میں پُرہجوم مقامات پر کوئی پابندی عائد نہیں۔ بیلاروس میں بعض دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم ہے لیکن لوگ خود احتیاط کررہے ہیں۔

صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو نے خود ہاکی کھیل کر کرونا وائرس سے خوف زدہ عوام کو تسلی دینے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں دیکھیں بس قرنطینہ اور لاک ڈاؤن کی باتیں چل رہی ہیں، جیسے کہ کوئی کیک ہو، سب بند کرنا ہے تو آسان لیکن پھر ہم کھائیں گے کیا؟۔

بیلاروس میں اب تک کرونا وائرس کے تقریباً 1500 کیس سامنے آچکے ہیں، ان میں سے 139 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 16 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

صدر نے عوام کو وائرس سے بچنے کی خاطر ووڈکا شراب پینے اور بھاپ والے حمام میں نہانے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لوگوں کو ٹریکٹر چلانا چاہیے، ٹریکٹر سے سب کو شفاء ملے گی، کھیتوں سے سب کو شفاء ملے گی

Post a Comment

0 Comments